جشن عید اور صوفی موسیقی کے نام شاندارجلسہ کا انعقاد

چتردرگہ:10جولائی(انقلاب نیوزبیورو):۔ سید ناصر حسین پارلیمانی رکن اور انکی اہلیہ کے زیر اہتمام پروگرام بنام” جشن عید اور صوفی موسیقی “ کو شہر کے کنراد ہوٹل میں منعقد کیا گیا ۔ جلسہ میں مشہور صوفی موسیقی کار کمال صابری اور سمیتا بیلور نے اپنی آواز کی جادو گری سے سامعین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ بطور مہمان خصوصی ملیکارجن کھرگے، دینش گنڈراﺅ، جعفر شریف، سی ایم ابراہیم ، سوبوت کانت سہائے، سوامی ریڈی، بابا صدیقی ،ہارس ایم ایل اے، پرینکا کھرگے وغیرہ موجودتھے۔ جلسہ میں شریک تمام مہمان خصوصی کو اعزاز سے نوازا گیا اور ملیکارجن کھرگے نے اس شاندار جلسہ کو منعقد کرنے پر ڈاکٹر سید ناصر حسین اور انکی اہلیہ کومبارکباد پیش کی اور وہاں جمع تمام حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ےہ جشن عید اور صوفیانہ موسیقی ہماری گنگا جمنا تہذیب کی یاد دلاتی ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ اسطرح کا میلاپ ہر شہر میں ہو تو اور بھی بہتر رہے گا۔

About Abdul Rehman