داونگیرے میںشدید بارش کی وجہ سے 30 مکانات ہوئے زیر آب

داونگیرہ:۔ پچھلے دنوں داونگیرہ میں ہوئی تیز بارش نے تباہی مچادی دی ہے ۔ ضلع کے بیشتر علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال رونما ہوئی ہیں ۔ یہاں کے نیلامنے باغات کے قریبی رہائشی علاقے میںبارش کا پانی بھرجانے سے 30 مکانات بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔ مکانات کی دیواریں گرکر زمین دوز ہوچکی ہے۔ گھر وں کے سامان پانی میں بہتے دیکھائی دئے مکینوں کو پوری رات یہاں سے وہاں دوڑ بھاگ کرنی پڑی ہے۔ نیلا منے باغ کے بالمقابل میں واقع فائر برگیڈ اور ایمرجنسی سروس آفس میں بھی بارش کا پانی گھس جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ سیلاب کی صورتحال میں جہاں یہ محکمہ عوام کی خدمت کےلئے آگے رہتا ہے وہیں تمام عملہ دفتر میںپانی کو باہر نکلانے میں ہی مصروف دیکھائی دیا ۔ بہر حال بارش کی وجہ سے قدیم داونگیرہ اور اسکے بیشتر علاقوں میں عام زندگی کافی متاثر ہوئی ہے۔ذرائع کو ملی اطلاع کے مطابق قدیم داونگیرہ کے کئی علاقوں کو کثیر پیمانے پر نقصان پہنچنے کی بات سامنے آئی ہے۔ یہاں کے بودی ہالو روڈ ، ایس پی ایس نگر، آزاد نگر، منڈی پیٹ، ایس ایس لے آﺅٹ ، بی بلاک میں کے کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھس جانے سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان پیش آیا ہے۔ تسلی اس بات کی ہے کہ مکانات کے گرجانے سے کسی کو جانی نقصان نہیں پہنچا ہے موقع پر مقامیوں نے ایک دوسری کی مدد کرتے ہوئے مکانات میں پھنسے لوگوں کو باہر نکانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ ان حالات سے مالی نقصان ضرور ہوااور عا م زندگی درہم برہم ہوئی ہے ۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

گریجویٹ کانسٹیٹیونسی کیلئے گریجوئٹ

رجسٹریشن کروائیں:اڈوکیٹ لیاقت خان کیرے بلچی:۔ جنوب مغرب گریجویٹ کرناٹکا لیجلیٹیو کی معیاد ختم ہونے ...