رجب طیب ایردوان کی حلف برداری آج؛ 22 ملکوں کے صدوراور 6 بین الاقوامی تنظیموں کے جنرل سیکرٹریز کی شرکت متوقع

انقرہ : ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی صدارتی سوشل کمپلیکس میں متوقع تقریب حلف برداری میں 22 صدور، 28 وزرائے اعظم اور پارلیمانی سربراہان اور 6 بین الاقوامی تنظیموں کے جنرل سیکرٹری شرکت کریں گے۔صدر رجب طیب ایردوان آج شام ترکی کی قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں حلف اٹھائیں گے اور اس کے بعد مزار اتاترک پر حاضری دیں گے۔ صدارتی سوشل کمپلیکس میں صدر کے فرائض کے آغاز کی تقریب منعقد ہو گی جس میں کثیر تعداد میں غیر ملکی صدور ، حکومتی و اسمبلی سربراہان کے ساتھ ساتھ ترکی کے تمام طبقوں سے مدعو نمائندے شرکت کریں گے۔ مہمانوں میں بلغاریہ کے صدر رومین رادیف، جارجیا کے صدر جیورگی مارگویلا شویلی، مقدونیہ کے صدر گورج ایوانوف، مولدووا کے صدر ایگور ڈوڈون، بوسنیا ہرزیگوینیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ باکر عزت بیگووچ، سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ، کوسووا کے صدر ہاشم تاچی، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی، پاکستان کے صدر ممنون حسین، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ آقن جی، کرغزستان کے صدر سورن بائے جین بےکوف، سوڈان کے صدر عمر البشیر، گنی کے صدر الفاکونڈے، زمبیا کے صدر ایڈگر لونگو، گنی بساو کے صدر جوسے ماریو واز، ایکواڈور گنی کے صدر تیودورو اوبیانگ، صومالیہ کے صدر محمد عبداللہی محمد فرماجو، موریتانہ کے صدر محمد اولدعبدالعزیز، گیبن کے صدر علی بونگو اونڈمبا، چاڈ کے صدر ادریس دیبی اتنو، جیبوتی کے صدر اسماعیل عمر گیویلے اور وینزویلا کے صدر نکولس مادورو ترکی موجودرہے گیں۔اس تقریب کے بعد صدر رجب طیب ایردوان مہمان صدور اور حکومتی و اسمبلی سربراہان کو اعشائیہ دیں گے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

امریکا میں پبلک پارک سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ برآمد

واشنگٹن:۔امریکی وائلڈ لائف ادارے نے فلوریڈا میں ایک عوامی پارک سے 13 فٹ طویل مگرمچھ ...