ریاستی حکومت جاری کریگی یونیورسل ہیلتھ پلان

سدرامیا حکومت دے رہی ہے ملک کا پہلا صحت سے جڑا مخصوص منصوبہ

داونگیرے:۔ریاست میں تمام کو بہتر صحت دینے کیلئے ریاستی حکومت نے جلد ہی یونیورسل ہیلتھ اسکیم جاری کرنے کافیصلہ کررہی ہے۔اس طرح کا منصوبہ ملک میں پہلا منصوبہ ہوگا،جس میں تمام کو بہتر صحت کیلئے رعایتی یا مفت علاج کیلئے یونیورسل کارڈ دیا جائیگا اور اس کارڈ کے ذریعے سے عوام کسی بھی اسپتال میں علاج حاصل کرسکتے ہیں۔ اس بات کی اطلاع آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے دی ہے ۔ انہوں نے یہاں کے چنگیری تعلقہ منعقدہ مختلف افتتاحی تقاریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اننت کمار ہیگڈے میں تہذیب نہیں ہے،جس شخص کے پاس تہذ یب نام کی کوئی چیز نہیں ہے تو وہ کیسے ایک اچھا سیاستدان بن سکتا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے کسانوں،دلتوں و اقلیتوںکیلئے کسی بھی طرح کے فلاحی کام انجام نہیں دئےے ہیںاور نہ ان کیلئے اچھے دن آئے ہیں۔بی جے پی حکومت آنے کے بعد اگر اچھے دن آئیں ہیں تو وہ صرف ادانی اور امبانی کیلئے آئے ہیں۔بی جے پی لیڈران اگر بات کرتے ہیں تو صرف من کی بات کرتے ہیں لیکن ہم کام کی بات کرتے ہیں،اس وجہ سے ہماری ریاست ملک کے دیگر ریاستوں سے بہتر ترقی کررہی ہے۔یڈویورپا ایک ڈھونگی سیاستدان ہیں،ان کے دورِ حکومت میں صرف دکھاوا کیا گیا ہے،لیکن کانگریس حکومت نے کام کرکے لوگوں کا دل جیتا ہے ،کسانوں کے پچاس ہزار روپئے تک کہ قرضے معاف کئے ہیں ،وہیں جب یڈویورپا وزیر اعلیٰ تھے تو کسانوں کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ جب کیا گیا تھا تو انہوںنے کہا تھا کہ ہمارے پاس نوٹ پرنٹ کرنے کی مشن نہیں ہے۔اس سے واضح ہوتا کہ یڈویورپا میں کسانوںکے تئیں کتنی دلچسپی ہے۔اس موقع پر مایا کونڈا اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی شیو مورتی ،چنگیری اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی وڈنال راجنا ، ایم ایل سی آر پرسنناکمار ، عبدالجبار، ڈپٹی کمشنر رمیش،ایس پی بھیما شنکر گلیدوغیرہ موجود تھے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

پری میٹرک وپوسٹ میٹرک اسکالرشپ کا صد فیصد نہیں ہورہا ہے فائدہ،اب بھی ہزاروں طلباءاسکالرشپ سے محروم

شیموگہ:۔ریاستی حکومت و مرکزی حکومت کے اشتراک سے ریاست میں زیر تعلیم پری میٹرک وپوسٹ ...