قیمتی فون گرنے پرنقصان سے بچانے والا موبائل ائیر بیگ تیار

مہنگا اور قیمتی اسمارٹ فون ہاتھ سے چھوٹ کر گرنا ایک خوفناک لمحہ ہوتا ہے لیکن ایک جرمن طالب ا لعلم نے نہایت کم خرچ طریقے سے مہنگے فون کو گرنے کی صورت میں ٹوٹ پھوٹ سے بچانے والا ایک ”ائیربیگ“ نماآلہ تیار کرلیا۔ جرمنی کی آلین یونیورسٹی میں زیر تعلیم فلپ فرینزل نے ایڈکیس نامی ایک اسمارٹ نظام بنایا ہے جو موشن سینسر کے تحت کام کرتا ہے جیسے ہی فون ہاتھ سے پھسل کر گرتا ہے ایڈکیس کا نظام متحرک ہوجاتا ہے اورفون کو براہ راست زمین سے ٹکرانے سے روکتے ہیں ۔ یہ نظام عین کار میں لگے ہوئے ائیر بیگ کی طرح کام کرتا ہے۔ فلپ کو جرمن سوسائٹی آف میکا ٹرونکس کی جانب سے ایڈ کیس پر بہترین ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اگر چہ ایڈکیس فروخت کیلئے دستیاب نہیں لیکن اسے میڈیا پر بے حد سراہا گیا ہے۔ فی الحال یہ سہولت صرف آئی فون کے سارے ماڈلز کیلئے ہے لیکن فلپ سے دیگر ماڈلز کیلئے بھی ڈیزائن کررہے ہیں ۔ فلپ نے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعہ اسکے تمام حصے بنائے ہیں اوربار بار استعمال کرنے پر اس میں بہت کامیابی ملی ہے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

امریکا میں پبلک پارک سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ برآمد

واشنگٹن:۔امریکی وائلڈ لائف ادارے نے فلوریڈا میں ایک عوامی پارک سے 13 فٹ طویل مگرمچھ ...