مائیکرو سافٹ، فولڈہونیوالے جیبی ٹیبلیٹ کی تیاری میں مصروف!

مائیکرو سافٹ کے ٹیبلیٹ سرفیس کو ایپل کے آئی پیڈ کا بہترین متبادل قرار دیا جاتا ہے اور لگتاہے کہ اب یہ کمپنی ایسی ڈیوائس پیش کرنے والی جو سب سے منفرد ثابت ہوگی۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے سرفیس کے ایک نئے ماڈل پر لگ بھگ گذشتہ2برس سے کام کیا جارہا ہے۔ جسےAndromedaکا کوڈ نام دیا گیا ہے۔ مگر اب اسکی تفصیلات لیک ہوکر سامنے آگئی ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ فولڈ ایبل ٹیبلیٹ ہوسکتا ہے جو آرام سے جیب میں بھی آجائےگا۔ دری ورج کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کی جانب سے اس ڈیوائس پر خاموشی سے کام کیا جارہا تھا اورمانا جارہا تھا کہ یہ ایسا ٹیبلیٹ ہوگا جو موبائل اورڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے درمیان ایک نئی حد قائم کرے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیب میں آجانے والا یہ نیا ٹیبلیٹ اپنے ساتھ جدید ترین ہارڈ وئیر اورسافٹ وئیر تجربہ صارفین کو فراہم کرےگا۔ مائیکرو سافٹ نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کیا ہے ۔مائیکرو سافٹ نے2سال قبل سرفیس آرٹی اورسرفیس پرو کو متعارف کرایا تھا جن کا مقصد ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ کے درمیان ایک نئی کیٹیگری کو قائم کرنا تھا۔ سرفیس پرومائیکروسافٹ کامیاب ٹیبلیٹ ثابت ہوا جس کے ڈیزائن کسی حدتک ایپل نے بھی کاپی کیا اوراب یہ نیافولڈ ایبل ٹیبلیٹ بھی بڑا چیلنج ثابت ہونے والا ہے۔ یہ ٹیبلیٹ اس وقت تیاری کے مراحل سے گذرہا ہے جس کا ڈئزائن حال ہی میں ایک ٹوئٹر صارف کے کانسیپٹ ڈیزائن سے ملتا جلتا لگتا ہے۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے اس نئے ٹیبلیٹ کے ساتھ اسٹائلوں کا تجربہ بھی کیا جارہا ہے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

امریکا میں پبلک پارک سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ برآمد

واشنگٹن:۔امریکی وائلڈ لائف ادارے نے فلوریڈا میں ایک عوامی پارک سے 13 فٹ طویل مگرمچھ ...