کروڑوں روپئے مالیت کا سونا چرانے والے چور گرفتار

چتردرگہ : ۔صنعت کار و فلم اداکار دوڈانا کے داماد ویریندر اور ان کے بھائی تیپے سوامی کے گھر پرڈاکہ ڈال کر فرار ہونے والے چوروںکو ضلع پولیس نے گرفتارکیا ہے۔منجوناتھ،راکیش،سورپ گرفتار شدہ ملزمان ہیں،چلکیرے کے سرکل انسپکٹر تمّنا کی ٹیم نے ان چوروں کو محض چاردنوںمیں گرفتار کرلیا ہے۔گرفتارشدہ ملزمان کے پاس سے پولیس نے17 کلو گرام سونے کے بسکٹ اور10 لاکھ روپئے نقد کئے ہیں ۔ چلکیرے ٹاﺅن کے کے سی ویریندر اور تیپے سوامی کے گھر پر ان کی غیر حاضری میں کسی نے21 کلوسونا اور 10.70لاکھ روپئے نقد رقم لوٹنے کی شکایت پولیس تھانے میں درج ہوئی تھی۔گرفتارشدہ ملزمان میں سے منجوناتھ نامی ملزم ویریندر کے گھر پر ملازم تھا اور اس نے چوری کی واردات کی سازش رچی تھی۔چوری کئے گئے 21کلوگرام سونے میں سے چار کلو سونا انہوںنے مہاراشٹر،آندھرا،گوا میں فروخت کیا ہے۔

About Abdul Rehman

Leave a Reply