کھجور کی فصل کسانوں کےلئے فائدہ مند ہے: پدمانابھا

چنگیری:۔ کجھور کی فصل کسانوں کےلئے منافع بخش ہے ۔ حالیہ دنوں میں اس کی مانگ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لہٰذا کسان بے خوف ہوکر کھجور کی پیداوار کو بڑھاوا دینے کا مشورہ سپاری بورڈ کیمپ کے سابق صدر کونکوڈی پدمنابھا نے کیا ۔ انہوں نے کرناٹکا کو آپریٹیو اسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ کسان صرف سپاری کے فصل پر منحصر نہ رہیں کیونکہ سال2020 تک سپاری کی قیمتوں میں گراوٹ ہونے کے امکانات نظر آرہے ہیں ۔لہٰذا قبل از بیدار ی لاتے ہوتے ہوئے سپاری کے درختوں کے درمیان کھجور کے درختوں کو اگانے کی ہدایت دی ۔انہوں نے اس تعلقہ سے مزید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بیشتر کسانوں نے اس فصل کو اپنایا ہے۔ حکومت کی جانب سے اس فصل کو اُگانے کےلئے مالی امداد میں سبسڈی کے علاوہ بازار میں معقول دام بھی دلوانے جیسے کئی سہولیات فراہم کررہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فی ایکڑ کھجور کی فصل اُگانے میں کل20ہزار روپےوںکاخرچ ہوتا ہے ۔اس مناسبت کے لحاظ سے 30 فٹ کی جگہ میں ایک درخت بآسانی اُگایا جاسکتا ہے ۴سالوں میں فصل بازار میں فروخت کے قابل ہوجاتی ہے۔ انہوں نے سپاری کے پابندی کے معاملے میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورتحال میں سپاری پر پابندی نہیں لگائے جانے کا بھروسہ وزیر جئے چندر نے دے رکھا ہے اسکے علاوہ کسانوں کی تنظیموں کے اشتراک سے بھی مسلسل اس معاملے میں تحریک چلائی جارہی ہے ۔ اور آگے بھی اسی طرح جاری رہنے کی یقین دہانی کی ہے۔ اس موقع پر تمکوس کے صدر ایچ ایس شیو کمار، کیامپکو نائب صدر شنکر نارائن ، میام کوس کے سبرمنیم ، سپاری کوآپریٹیو منڈلی کے سیتارام وغیرہ موجودتھے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

گریجویٹ کانسٹیٹیونسی کیلئے گریجوئٹ

رجسٹریشن کروائیں:اڈوکیٹ لیاقت خان کیرے بلچی:۔ جنوب مغرب گریجویٹ کرناٹکا لیجلیٹیو کی معیاد ختم ہونے ...