کے این آرآئی فورم جدہ کے صدر کے طور پر سیف الدین سمیع دوبارہ منتخب

جدہ:کرناٹکا نان ریسڈینڈنٹ انڈین فورم جدہ کے صدر کے طور پرمحمد سیف الدین سمیع کو دوسری معیادکیلئے منتخب کیا گیا ہے۔پچھلے دنوں یہاں منعقدہ سالانہ جلسہ کے دوران محمد سیف الدین سمیع کو منتخب کئے جانے کے بعدنے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو موقع انہیں دیاگیا ہے،اس میں وہ پوری محنت کے ساتھ ادارے کی ترقی اور ادارے سے عوام کی مددکیلئے کام کرینگے۔اسی نشست میں دادا پیر حیات اور محمد عارف اللہ شریف کو نائب صدر کے طور پر منتخب کیا گیا ،جنرل سکریٹری کے طور پر پیٹر ماسکرین کو ذمہ داری دی گئی۔جلال بیگ جوائنٹ سکریٹری،خزانچی اعجاز احمداور نائب خزانچی کے طور پر نذیر احمد منتخب ہوئے۔الطاف المیلکر کو میٹنگ کوآرڈینیٹر جبکہ آصف مومن اسپورٹس سکریٹری کے طور پر منتخب ہوئے۔آصف روشن جوائنٹ اسپورٹس سکریٹری کے طو رپر منتخب ہوئے۔محمدکلیم کو کلچرل سکریٹری اور راجیش سورنا کو جوائنٹ کلچرل سکریٹری کے طور پر فائزکیاگیا۔محبوب علی خان پریس سکریٹری،ڈاکٹر فیروز ملّا،فیضی رزاق اور محمدفیضل کو رکن سازی کے کوآرڈینیٹر کے طو رپر منتخب کیا گیا ہے ۔ اسی دوران ایگزیکٹیو ممبران کے طور پر یشونت امین،محمدمنصور،سید قوسین پاشاہ،سید ناصر خورشید،محمد سلیم خلیفہ،محمد الیاس مومن،اشفاق منیار،شیخ سعود،مکرم خان،محمد صاحب،حبیب الرحمان،منظور احمد،موین ریگو،شاداب دیسائی،محمد فیضل اور آصف روشن منتخب ہوئے۔دادا پیر حیات اور محمد عارف اللہ شریف نے نائب صدر منتخب کرنے پر تمام ممبران کا شکریہ اداکیا۔واضح ہوکہ محمد عارف اللہ شریف کا تعلق شیموگہ شہر سے ہے ۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

امریکا میں پبلک پارک سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ برآمد

واشنگٹن:۔امریکی وائلڈ لائف ادارے نے فلوریڈا میں ایک عوامی پارک سے 13 فٹ طویل مگرمچھ ...