گریجویٹ کانسٹیٹیونسی کیلئے گریجوئٹ

رجسٹریشن کروائیں:اڈوکیٹ لیاقت خان
کیرے بلچی:۔ جنوب مغرب گریجویٹ کرناٹکا لیجلیٹیو کی معیاد ختم ہونے میں ہے اس اثناءمیں اگلے الیکشن کی تیاری کےلئے اہل ووٹرس کی ازنو تشکیل عمل میں لائی جارہی ہے۔ سال 2018کے جون میں ہونے والے سینٹرل گریجوئٹ کانسٹیٹیونسی کے انتخابات کیلئے ووٹران کا رجسٹریشن مہم شروع ہوئی ہے ۔اس بات کااظہار مینارٹی فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدراڈوکیٹ لیاقت علی خان نے کیا ہے۔ انہوںنے اس تعلق سے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس الیکشن میں ووٹ دینا چاہتے ہیں انہیں چاہےے کہ وہ کسی بھی شعبہ میںڈگری حاصل کئے ہوئے ہوںاور ان کی ڈگری سال2014 سے قبل مکمل ہونی چاہےے۔اس الیکشن کے ذریعے سے گریجویٹ کانسٹیٹیونسی کے ایم ایل سی کا انتخاب کیا جاتا ہے جواپر ہاﺅز میں نمائندگی کرنے والا ہوتا ہے ۔ خواہشمند ووٹنگ رجسٹریشن کیلئے2 پاسپو ر ٹ سائز کی تصاویر ، ڈگری کی سر ٹیفکیٹ ، اڈریس پروف دینا ہوگااور جو گریجوئٹس سرکاری نوکریوں میں فائز ہیں انہیں علیحدہ فارم بھی فراہم کیا جائیگا ۔فارم پُر کرنے کے بعد تعلقہ تحصیلدار دفاتر پر پہنچائیں۔ گریجویٹ کانسٹی ٹیونسی شیموگہ ، داونگیرے ( چنگیری ، ہونالی)، چکمگلور ،منگلور ، اُڈپی ، مڑکیرے کے علاقے شامل ہیں۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

پری میٹرک وپوسٹ میٹرک اسکالرشپ کا صد فیصد نہیں ہورہا ہے فائدہ،اب بھی ہزاروں طلباءاسکالرشپ سے محروم

شیموگہ:۔ریاستی حکومت و مرکزی حکومت کے اشتراک سے ریاست میں زیر تعلیم پری میٹرک وپوسٹ ...