گﺅری لنکیش قتل کی مخالفت میں طلباءکا احتجاج

ہری ہر:۔بے باک صحافی ومفکر گﺅری لنکیش کو بے رحمی سے قتل کرنے والے قاتلوں کو جلدازجلد گرفتار کرنے پر زور دیتے ہوئے ہری ہر کالج کے طلباءاور کالج کے لکچررسمیت تمام اہلکاروں کی جانب سے سخت احتجاجی ریالی نکالی گئی ۔ کالج کے احاطے سے احتجاج ریالی کا آغاز کرتے ہوئے شیموگہ روڈ، رانی چنما سرکل، ، سمیت تمام اہم راستوں سے گذرتے ہوئے گاندھی سرکل پہنچ کر احتجاجیوں نے یہاں بڑے پیمانے پر صحافی گﺅری کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی مانگ کرتے ہوئے نعرے بلند کئے بعدازاں دائرہ بناتے ہوئے احتجاج کا مظاہرہ کیا ۔ احتجاجیوں کا کہناتھا کہ گﺅری لنکیش کی ہلاکت جمہوریت کی ہلاکت ہے۔ اسطرح کی کھلی سوچ اور بے باک خیالات رکھنے والوں کو گولی کا نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے ، ان قاتلوں کو جلدازجلد گرفتارکرتے ہوئے انہیں سخت سے سخت سزادینے کی مانگ کی ہے۔ طلباءکی جانب سے تحصیلدار جی نالینا کو میمورنڈم پیش کیا ہے۔اس موقع پر گایتری رتنما، نیتراوتی، شکنتلا، سویتا وغیرہ موجودتھے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

گریجویٹ کانسٹیٹیونسی کیلئے گریجوئٹ

رجسٹریشن کروائیں:اڈوکیٹ لیاقت خان کیرے بلچی:۔ جنوب مغرب گریجویٹ کرناٹکا لیجلیٹیو کی معیاد ختم ہونے ...